دنیا بھر میں کورونا وائرس کیسز کے حوالے سے تازہ ترین اطلاعات

اپ ڈیٹ 13 مارچ 2020 03:37pm

Coronavirus: Latest updates worldwide

کورونا وائرس نے اس وقت 132 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جبکہ اس کا پہلا کیس دسمبر 2019 میں چین میں سامنے آیا تھا۔ عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے اسے عالمی وبا قرار دے دیا ہے۔

دنیا بھر میں اب تک ایک لاکھ 38 ہزار 275 کیسز ریکارڈ ہوچکے ہیں، جن میں سے 5 ہزار 42 افراد ہلاک جبکہ 70 ہزار 719 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے 22 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جس میں 2 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔