کیا آپ کو اپنے موبائل کیمرہ کی خفیہ ٹرکس معلوم ہیں؟
فائل فوٹوتصاویر کھینچنے کا شوق ہر کسی کو ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آئے دن اسمارٹ فون کےلیے نت نئی ایپس متعارف کروائی جاتی ہیں اور لوگ ان ایپس کے ذریعے اپنی تصاویر کھینچتے رہتے ہیں۔
آج ہم آپ کو چندایسی موبائل کیمرہ کی خفیہ ٹرکس بتائیں گے، جس کے ذریعے نہ صرف آپ کی بہترین تصاویر آئیں گی بلکہ آپ مختلف مناظرکو نہایت خوبصورت انداز میں کلک کرسکتے ہیں۔
وہ خفیہ کیمرہ ٹرکس کیا ہیں؟ آئیے جانتے ہیں:
٭ ٹیلی اسکوپ
اگر آپ اپنے موبائل کیمرہ کے سامنے ٹیلی اسکوپ یا دوربین رکھ کر تصویر کھینچیں تو اس سے چھوٹے سے چھوٹی چیز کی تصویر بالکل کلیئر آتی ہے۔ اگر آپ مکھی کی کلئیر اور بڑی تصویر کھینچنا چاہتے ہیں تو اپنے موبائل کیمرہ کے آگے ٹیلی اسکوپ لگالیں اس سے مکھی کی تصویر بہت کلئیرآئے گی۔
٭ والیوم بٹن
کیا آپ کو معلوم ہے کہ آپ اپنے موبائل کے والیوم بٹن سے تصویر بھی کھینچ سکتے ہیں؟والیوم بٹن کے ذریعے فرنٹ اور بیک دونوں کیمروں سے تصویر کھینچی جاسکتی ہے۔
٭ بار کوڈز
آپ کا موبائل کیمرہ مختلف اشیاء کے بارکوڈز کو بھی باآسانی اسکین کرلیتا ہے۔ اگر آپ کسی اشیاء کے پیچھے موجودبارکوڈ پر کیمرہ فوکس کریں گے تو آپ کا کیمرہ اس بار کوڈ کو فوراً اسکین کرلے گا۔
٭ پن ہول افیکٹ
اگر آپ کسی گتے کو گول کاٹ کر اپنے موبائل کیمرہ کے لینس کے سامنے رکھ دیں تو اس کے افیکٹ کے ذریعے آپ کی تصویر بہت منفرد آئے گی۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔