کراچی:رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں،5 افراد گرفتار

اپ ڈیٹ 16 نومبر 2016 06:17am
ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی - فائل فوٹو ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی - فائل فوٹو

کراچی:کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے مذہبی جماعت کے کارکن اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 2ملزمان سمیت 5افراد کو گرفتار کر لیا۔

رات گئے رینجرز نے ناگن چورنگی کے قریب کارروائی کرکے ایک شخص کو حراست میں لے لیا،زیر حراست شخص کی شناخت صہیب ندیم کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق مذہبی جماعت سے ہے۔

ادھر پولیس نے کلفٹن کے علاقے بوٹ بیسن میں کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ہیں۔

دوسری جانب سپر ہائی وے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب سے بھری گاڑی پکڑ لی جبکہ 2ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار افراد کی شناخت تاج محمد اور عزیز خان کے نام سے ہوئی ۔

 پولیس کے مطابق ،گاڑی سے شراب کی 144بوتلیں برآمد ہوئی ہیں۔