سپریم کورٹ نے شراب خانے کھولنےکا عبوری حکم واپس لے لیا

اپ ڈیٹ 17 نومبر 2016 09:16am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے شراب خانے کھولنے کے عبوری حکم کوواپس لیتے ہوئے اٹارنی جنرل سمیت تمام فریقین کونوٹس جاری کردیئے۔

سپریم کورٹ میں سندھ کے شراب خانے کھولنے سے متعلق درخواست کی سماعت جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی۔

 درخواست گزارکے وکیل نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ میں کیس 4شراب خانوں سے متعلق تھا ،عدالت نے 120شراب خانے بند کردیئے۔

 جسٹس ثاقب نثارنے استفسارکیا کہ کس قانون کے تحت شراب خانے کھولنے کا لائسنس دیا گیاجس پروکیل کا کہنا تھاکہ آرٹیکل 17 حدود آرڈیننس کے تحت لائسنس لئےگئے۔

 سپریم کورٹ نے شراب خانے کھولنے کا عبوری حکم جاری کیا تاہم بنچ کے رکن جسٹس منظورملک کے شدید اعتراض پرعبوری حکم واپس لے لیا گیا اور واضح احکامات دیئے گئے کہ کیس زیر سماعت رہنے تک شراب خانہ مالکان کاروبارنہیں کرسکتے۔

 عدالت نے اٹارنی جنرل سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کرتےہوئے سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

http://www.dailymotion.com/video/x52dxot