پاناما مقدمہ، حکومتی وزراء کی شرکت، عمران خان کی تنقید

شائع 17 نومبر 2016 04:03pm
File Photo File Photo

راولپنڈی :تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پاناما مقدمے میں حکومتی وزیروں کے عدالت آنے پر اعتراض اٹھادیا۔

عمران خان نے عدالت میں مقدمے کی سماعت سننے کے بعد بنی گالہ جاکر مشاورت کی اور پھر ردعمل ظاہر کرنے میڈیا کے سامنے آئے، پاناما مقدمہ کی سماعت کو ہی تاریخی اور مثالی قرار دیا اور کہاکہ ملک کے چیف ایگزیکٹو کو ذاتی احتساب کیلئے عدالت لے آنا ہی بڑی کامیابی ہے، مقدمہ شریف خاندان کیخلاف ہے، مسلم لیگ ن کو دفاع سے الگ رہنا چاہیئے۔

کپتان نے کہاکہ ججز نے وزیراعظم کی تقاریر میں تضاد کی نشاندہی کرتے ہوئے غلط بیانی کے نتائج بھگتنے کی وارننگ بھی دیدی ہے، ججز کے ریمارکس حوصلہ افزا ہیں، وہ جلد فیصلہ چاہتے ہیں لیکن ابھی تو قطری شہزادے کے خط پر بحث ہونا ہے، پورا کھیل باقی ہے۔

دوسری طرف شیخ رشید نے سپریم کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو میں کہناتھاکہ غلط بیانی کرکے نوازشریف نے اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی ماری ہے، مسلم لیگ ن کی سیاست سپریم کورٹ سے ہی دفن ہوگی۔