کراچی:پولیس اوررینجرز کاسرچ آپریشن، 11افراد زیرحراست
فائل فوٹوکراچی:کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران 11افراد کو حراست میں لے لیا۔
کراچی میں امن و امان کے قیام کے سلسلے میں پولیس اور رینجرز کی چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،رات گئے شہر کے مختلف علاقوں حسن اسکوائر، منگھو پیر اور بریگیڈ میں چھاپہ مار کارروائیاں کی گئی۔
رینجرز نے رات گئے حسن اسکوائر اور اطراف کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 5افراد کو حراست میں لے لیا، زیر حراست افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب پولیس نے منگھو پیر سے 5مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ بریگیڈ پولیس نے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ اور نقدی برآمد کرلی۔
ماڑی پور میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا، ہلاک ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیا گیا، ملزم کی شناخت نہیں ہوسکی۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔