کوئٹہ :فاطمہ جناح روڈ پر فائرنگ کا مقدمہ سٹی تھانے میں درج
فائل فوٹوکوئٹہ :کوئٹہ کے علاقے فاطمہ جناح روڈ پر فائرنگ کا مقدمہ سٹی تھانے میں درج کرلیا گیا ۔
کوئٹہ کے تھانہ سٹی میں فاطمہ جناح روڈ فائرنگ کا مقدمہ ایس ایچ او محمد مراد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔مقدمے میں اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں، مقدمے کے اندراج کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔
گزشتہ روز دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 ایف سی اور ایک ٹریفک پولیس اہلکار شہید جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہ گیر بھی زخمی ہوگیاتھا۔
شہید ایف سی اہلکاروں میں نائک محمد یونس،سپاہی محمد علی اور سپاہی احمد نواز شامل ہیں جبکہ شاہ ولی کا تعلق ٹریفک پولیس کا اہلکار تھا۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔