کراچی: بین الاقوامی نمائش آئیڈیاز 2016 کا آغاز 22نومبر سے ہوگا

شائع 20 نومبر 2016 04:56pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:ہتھیاروں کے حوالے سے بین الاقوامی نمائش آئیڈیاز 2016 کا آغاز22 نومبر سے کراچی میں ہو رہا ہے،نمائش کے حوالے سے تمام ترتیاریاں آخری مراحل میں ہیں ۔

ایکسپو سینٹر کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈیپو کے ڈائریکٹر میڈیا کموڈورطاہرجاوید کا کہنا تھا کہ نمائش کا مقصد پاکستانی عسکری اور دفاعی مصنوعات دنیا کے سامنے پیش کرنا، دیگر ممالک کی ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرنا اورممالک کے درمیان باہمی دفاعی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں ڈائیریکٹر کورڈیشن ڈیپو بریگیڈیئر وحید نے بتایا کہ دنیا پاک فوج کی عسکری صلاحیتوں کی معترف ہے ، دہشتگردی سے نمٹنےسے متعلق پاک فوج کے وسیع تر تجربات سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے کئی ممالک نے رابطہ کیا ہے ۔

اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک ارم اعوان نے بتایا کہ عوام کی سہولت کیلئے نمائش کے دوران یونیورسٹی روڈ کھلی رکھی جائیگی ۔ نمائش 25 نومبر تک جاری رہے گی ۔