پاکستان اوربھارت مسئلہ کشمیرکاحل تلاش کریں،برطانوی وزیرخارجہ
فائل فوٹواسلام آباد:برطانوی وزیرخارجہ بورس جانسن کہتے ہیں پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر کا حل تلاش کریں ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔
اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے برطانوی وزیرخارجہ بورس جانسن نے کہاکہ خطے میں سیکیورٹی کا معاملہ اہم ہے،جس پرہم پاکستان کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے ایل او سی پر حالیہ کشیدگی پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنا ہوگا،حالیہ کشیدگی میں دونوں ملکوں کو تحمل سے کام لینا ہوگا۔
برطانوی وزیرخارجہ نے کہا کہ خطے میں ترقی کے مواقع موجود ہیں، پاکستان میں تجارتی اور اقتصادی ترقی کیلئے سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، پاکستان سے تجارت کا حجم 2.5 ارب پاؤنڈز سے بڑھانا چاہتے ہیں۔
اس موقع پر مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ ایل او سی کی صورتحال سے برطانوی مشیر خارجہ کو آگاہ کیا،پاکستان سے بہتر معاشی تعلقات کے معاملات بھی زیرغور آئے۔
مشیرخارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے برطانوی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔