'بھارت کو سرجیکل اسٹرائیک کا نہیں پتہ، اگر ہم نے کی تو قصے پڑھائے جائینگے'
File Photoپشاور:پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ بھارت کو سرجیکل اسٹرائیک کا پتہ ہی نہیں ،اگر پاک فوج نے سرجیکل اسٹرائیک کی تو بھارتی نصاب میں قصے پڑھائے جائیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے الوداعی دوروں کے سلسلہ میں جنوبی وزیرستان اور خیبرایجنسی کا دورہ کیا،جہاں پر فوجیوں سے خطاب میں قوم کو پیغام دیا کہ قبائلی علاقوں میں انسداد دہشت گردی کا مرحملہ مکمل کرلیا ، اب اسے پائیدار بنانے کا عمل جاری ہے ۔
جنرل راحیل نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ قبائلی علاقوں سے دہشت گردی کا خاتمہ بڑی کامیابی ہے، دہشت گردوں کی خفیہ پناہ گاہوں اور ڈھانچے کو نیست ونابود کرنے میں فورسز کا کردار مثالی ہے، قوم کے مکمل تعاون سے ہی جامع اندازمیں دہشت گردی کیخلاف آپریشنز مکمل کیے گئے۔
راحیل شریف نے مزید کہا کہ فاٹا میں جاری آپریشنز اور بحالی کے ساتھ تعمیرنوکے عمل سے حاصل کردہ کامیابیاں مزید مستحکم ہوں گی۔
آرمی چیف دوسرے مرحلے میں پشاور کے قریب خیبرایجنسی پہنچے اور صدر مقام باڑہ کا دورہ کیا، قبائلی عمائدین کے جرگلے میں شرکت کی اورعلاقے سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے میں قبائلیوں کے بھرپورتعاون کوسراہا۔
جنرل راحیل شریف نے کہا کہ فوج اور قبائل نے کئی سالوں تک مشترکہ جنگ لڑی، فوج اور قبائل کا رشتہ غیرمتزلزل ہے، اِس موقعے پرآرمی چیف نے باڑا میں نامور کرکٹرشاہد آفریدی کے نام سے منصوب کھیلوں کے اسٹیڈیم کی تعمیر کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔