پاک آرمی ہمیشہ ملکی دفاع کیلئے سینہ سپر رہی ، سربراہ پاک فوج
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 10 کورراولپنڈی کا الوداعی دورہ کیا - فائل فوٹوراولپنڈی:آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک آرمی ہمیشہ ملکی دفاع کیلئے سینہ سپررہی ،حاصل کردہ کامیابیاں اِس امرکی غمازہیں کہ پاک آرمی دنیا کی بہترین فوج ہے اوراُنہیں دنیا کی مایہ نازفوج کی کمان کرنے پرفخرہے ۔
آئی ایس پی آرکے مطابق ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 10 کورراولپنڈی کا الوداعی دورہ کیا ۔
چکلالہ گیریژن پہنچنے پرکورکمانڈرراولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفراقبال نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
سپہ سالارنے وطن کیلئے قربانیاں دینے والے افسران اورجوانوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فورسز کی بہترین تربیت اور پیشہ وارانہ مہارت کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے کلیدی اہمیت کی حامل ہے ۔
دوسری جانب امریکی سفیرڈیوڈ ہیل نے جی ایچ کیومیں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے الوداعی ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، امریکی سفیرنے پاکستان اور خطے کیلئے جنرل راحیل شریف کی گراں قدرخدمات کو سراہا۔
کہتے ہیں پاک آرمی نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کلیدی کردارادا کیا، پاک فوج کی کامیابیاں جنرل راحیل شریف کی جرات مندانہ قیادت کا مظہرہیں۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔