آرمی چیف راحیل شریف کا اوکاڑہ گیریژن کا الوداعی دورہ

شائع 25 نومبر 2016 12:36pm
File Photo File Photo

اوکاڑہ:پاک فوج کے سربراہ راحیل شریف نے اوکاڑہ گیریژن کا الوداعی دورہ کیا ہے۔

اپنے دورے کے دوران انہوں نے  بہاولپور، ملتان کور کے افسران سے بھی خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں سپہ سالار کا کہنا تھا کہ  تربیت کے اعلیٰ معیار کو بھی یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جوان آفات میں بھی عوام کی مدد کو اپنی شعار بنائیں۔

آرمی چیف نے  اپنے خطاب میں صحرا کے سخت ماحول میں بین الاقوامی سرحد کی کڑی نگرانی کو سراہا۔ اس موقعے پر انہوں نے خصوصی اسکول کیلئے بچوں کا بھی افتتاح کیا۔