لوئر دیر: اے این پی رہنما محمد گل کا ٹریفک اہلکار پر تشدد
File Photo
پشاور:لوئردیر میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمامحمد گل کو ٹریفک اہلکارپرپستول تاننے کے الزام میں گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق لوئردیر کےعلاقے تیمر گرہ بازار میں ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پرعوامی نیشنل پارٹی کےرہنماءمحمد گل کی گاڑی کو ٹریفک وارڈن نے روکا، قانون کی خلاف ورزی پرمحمد گل کا چالان کردیا گیا جس پر وہ بھپر گئے۔
پولیس اور اے این پی رہنما کے درمیان تلخ کلامی پر محمد خان نے ٹریفک اہلکارپرپستول تان لی اور جان سے مارنے کی دھمکی دی۔واقعے کی اطلاع ملنے پرپولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم محمد گل کو کارسر کار میں مداخلت پر گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=kxMeSevxmlQ&feature=youtu.be
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔