پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ :6 ممالک کا دلچسپی کا اظہار

اپ ڈیٹ 26 نومبر 2016 06:43am
 فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ میں شرکت اورشمولیت کیلئے 6ممالک نے دلچسپی کا اظہارکردیا ۔

روس، برطانیہ، جرمنی، ترکی، اٹلی اورایران نے پاکستان سے سرکاری طور رابطہ کرکے سی پیک کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا ہے ، خواہش مند ممالک میں شامل یورپی ملکوں نے سی پیک روٹ پر بڑے منصوبے شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے ۔

 دوسری طرف سے روس نے بھی تجارت کیلئے گوادر بندرگاہ کے استعمال کی خواہش ظاہرکی ہے ، روس چاہتا ہے کہ وہ پاکستان میں توانائی منصوبوں اور صنعتوں میں سرمایہ کاری کا بھی خواہاں ہے ۔

 آج نیوز کے ذرائع کے مطابق روس کے انٹیلی جنس حکام حال ہی میں گوادر کا دورہ کر چکے ہیں ، ان 6 ممالک کی دلچسپی سے متعلق امورکوپاکستان اورچین مشترکہ طورپرجلد حتمی شکل دیں گے ۔