خیبر پختونخوا:مختلف حادثات میں 4افراد جاں بحق
فائل فوٹوپشاور:خیبر پختونخوا میں ہونے والے مختلف حادثات میں خاتون سمیت 4افراد جاں بحق جبکہ 7شدید زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق، ہری پور کے علاقے خانپور کے گاؤں کوہی ناڑہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث مکان میں اگ بھڑک اٹھی مکان میں موجود خاتون سمیت 3 افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔
دیر بالا کے علاقے براول مین چند کوٹ کے قریب مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد پشاور منتقل کر دیا گیا جن میں 3 کی حالت تشویشناک ہیں۔
ادھر مانسہرہ کے علاقے جبوڑی میں ہائیڈرو پاور پرجیکٹ کی ڈبل کیبن تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور3شدید زخمی ہوگئے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔