کراچی :کیماڑی، آئل ٹرمینل پر لگی آگ تاحال بے قابو
File Photoکراچی :کیماڑی کے آئل ٹرمینل پر موجود نجی کمپنی کے آئل ٹینک میں گزشتہ روز لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا گیا، آگ لگنے کے باعث دو افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
گزشتہ روز، صبح گیارے بجے،کے پی ٹی میں واقع نجی کمپنی کے فیول ٹینک میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔آگ لگنے کی اطلاع ملی تو فائر بریگیڈ کا عملہ روانہ ہوا،حکام کے مطابق ٹینک میں ایک ہزار ٹن میتھانول موجود تھا۔
آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی،امدادی کارروائیاں شروع ہوئیں، تو دو افراد کی جھلسی ہوئی لاشیں برآمد ہوئیں،جن میں سے ایک کی شناخت محمد عارف کے نام سے ہوئی ہےجبکہ آئل ٹینک پر کام کرنے والے دو افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
ساٹھ فٹ بلند ٹینک میں لگنے والی آگ کی شدت کم تو ہوگئی،تاہم اب بھی فیول ٹینک میں چار سے پانچ فٹ میتھانول موجود ہے۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق دو روز میں بارہ ہزار لیٹر فوم کا استعمال کرچکے ہیں،تاہم متھانول کے خشک ہونے تک آگ پر قابو پانا ممکن نہیں۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔