آرمی چیف کی تقرری، امریکا کا خیر مقدم
File Photoاسلام آباد :امریکا نے پاکستان میں سویلین حکومت کی طرف سے نئے آرمی چیف کے تقرر کا خیرمقدم کیا ہے،اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سول اورفوجی قیادت کے ساتھ ملکرکام جاری رکھیں گے۔
اپنے ایک بیان میں امریکی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم کی طرف سے نئے آرمی چیف کا تقررخوش آئند ہے۔امریکا نئے آرمی چیف اورپاک فوج کیساتھ ملکرکام کرتا رہے گا۔
ترجمان نے سبکدوش ہونے والے آرمی چیف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جنرل راحیل شریف نے پاکستان اورخطے سے دہشت گردی کے خاتمے میں قائدانہ کردارادا کیا۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔