پاناما لیکس، قوم سپریم کورٹ کو دیکھ رہی ہے، سراج الحق
File Photoکراچی :امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نےکہا ہے کہ پاناما لیکس میں قوم کی نظریں عدالت عظمیٰ پر مرکوز ہیں۔
باغ جناح میں جماعت اسلامی سندھ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ قوم کی نظریں سپریم کورٹ پرلگی ہوئی ہیں،پاناما لیکس اوردبئی پراپرٹی لیکس کی صورت میں حکمرانوں کی کرپشن بے نقاب ہوچکی ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ کراچی کے مسائل کے حل کی چابی کراچی کے عوام کے پاس ہے،جماعت اسلامی کراچی کا مقدمہ ہر فورم پر لڑے گی۔
کنونشن سے نائب امیر جماعت اسلامی اسداللہ بھٹو، ڈاکٹرمعراج الھدی صدیقی اور حافظ نعیم الرحمن سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔