قطری شہزادے کا خط، جواب دینا وزیراعظم کی ذمے داری ہے، خورشید شاہ
File Photoفیصل آباد:قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ قطری شہزادے کے خط سے متعلق تمام الزامات پر جواب دینا وزیراعظم کی ذمہ داری ہے۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ پارلیمنٹ کی بالادستی کو ترجیح دی ہے۔پیپلزپارٹی نے نوے کی سیاست چھوڑ دی ہے مگر ن لیگ نے نہیں چھوڑی۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ قطری شہزادے کے خط کے بعد انکے شکوک و شبہات سو فیصد بڑھ گئے ہیں۔ خط کے حوالے سے جو بھی الزامات ہیں ان کا جواب دینا وزیراعظم کی ذمہ داری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی چوبیس ویں ترمیم کی بھرپور مخالفت کرے گی اور اگر پیپلز پارٹی عمران خان کے ساتھ کھڑی ہو جاتی تو آج حالات اور ہوتے۔ حکومت ستائیس دسمبر تک انکے مطالبات تسلیم کرے۔
پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف انکی حکومت کے خلاف شوبازیاں کرواتے رہے۔مگر پیپلزپارٹی ان تمام سازشوں کا مقابلہ کرنا جانتی ہے۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔