سانحہ بلدیہ فیکٹری، حماد صدیقی سمیت دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

شائع 28 نومبر 2016 05:23pm
File Photo File Photo

کراچی:انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں حماد صدیقی،عبدالرحمان بھولااور دیگرکے ایک بارپھرناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئےسانحہ بلدیہ فیکٹری کیس نے نیا موڑلے لیا۔

ملزم زبیر نے عدالت میں بیان دیا کہ فیکٹری میں آگ جنرل مینجر منصوراورشاہ رخ نے لگائی اور دونوں کے کہنے پر ہی ملزم نے دروازے بند کردیے اور آگ لگائی۔

ملزم زبیر اعتراف کیا کہ اُس وقت کے ایس ایس پی نے فیکٹری مالکان کے خلاف بیان دینے کا کہا تھا اور بیان لیے بغیر ہی دفعہ ایک سو چونسٹھ کا بیان بنا دیا گیا۔

اس سے قبل فیکٹری مالکان کے وکیل عدالت کو بتایا کہ جے آئی ٹی میں واضح لکھا ہے کہ فیکٹری کو بھتہ نہ ملنے پر جلایا گیا۔

تفتیشی افسرکا کہنا تھا کہ فیکٹری مالکان  کے خلاف الزام ہے کہ فیکٹری کے دروازے بند کرائے،دوران سماعت عدالتی استفسارپرتفتیشی افسرکا کہنا تھاکہ ملزمان دبئی میں ہیں، عدالت نے  ملزم زبیر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کیس کی سماعت انیس دسمبرتک ملتوی کردی۔

عدالت نے مقدمے میں فیکٹری کے مالکان کو بھی گواہ قرار دیدیا۔