پشاورمیں دھماکا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
فائل فوٹوپشاور:پشاورکی کارخانو مارکیٹ کے قریب جمعہ کو دھماکا ہوا ہےتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کے مطابق ،شرپسندوں نے کارخانو مارکیٹ کے قریب سڑک کنارے نصب بارودی مواد کو زور دار دھماکے سے اُڑا دیا ۔
دھماکے کی زد میں آنے والی ایک خالی مسافر بس کو جزوی نقصان پہنچا ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد پولیس موبائل کو نشانہ بنانا چاہتے تھے جو دھماکے سے چند سیکنڈ پہلے جائے وقوع سے گزری تھی۔
پولیس اورسیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لےکر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔