شراب برآمدگی کیس:علی امین گنڈا پور کی ضمانت میں توسیع

شائع 02 دسمبر 2016 08:24am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:شراب برآمدگی کیس میں خیبر پختونخوا  کے وزیر علی امین گنڈا پور کی ضمانت میں 6روز کی توسیع کردی گئی۔

جمعے کواسلام آباد کی ایک مقامی عدالت میں پی ٹی آئی رہنمااور صوبائی وزیرعلی امین گنڈا پورکیخلاف شراب برآمدگی کیس کی سماعت سیشن جج سہیل اکرام نے کی۔

علی امین گنڈا پور ذاتی حیثیت میں عدالت کے روبرو پیش ہوئے ،سماعت کے دوران عدالت نے پولیس پر برہمی کا اظہار کیا ۔

 جج نے ریمارکس دئیے کہ ایک وزیر کی تفتیش اے ایس آئی کیسے کر رہا ہے،بتایا جائے مقدمہ میں دفعہ 440 کیسے لگائی گئی۔

 ملزم کے وکیل نے دلائل دئیے کہ پولیس نے جو اسلحہ برآمد کیا وہ سرکاری تھا۔سرکاری طور پر اس کی تصدیق بھی کر دی گئی ہے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر ایس ایچ او کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کردی ۔