سابق صدر آصف زرداری سے رحمان ملک کی دبئی میں ملاقات
فائل فوٹودبئی:پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری نے بروز منگل دبئی میں سینیٹر رحمان ملک سے ملاقات کی ۔
ملاقات میں سابق صدر اور رحمان ملک نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی ۔ اس کے علاوہ بھارتی وزیرداخلہ کے پاکستان مخالف بیان کی شدید مذمت کی گئی۔
اس موقع پر سابق صدرآصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان بھارتی جارحیت کا ہر قسم کا جواب دینے کی بھرپورصلاحیت رکھتا ہے۔
سینیٹر رحمان ملک نے سابق صدر کو ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی بریفنگ دینے کے علاوہ آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی گفتگوکی ۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔