سی پیک ون روڈ ون بیلٹ ایجنڈے کی تکمیل ہے،سرتاج عزیز

اپ ڈیٹ 13 دسمبر 2016 08:00am
فائل فوٹو فائل فوٹو

مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ  سی پیک ون روڈ ون بیلٹ ایجنڈے کی تکمیل ہے جس سے روس اوروسط ایشیائی راستوں تک رسائی ہوگی۔

منگل کواسلام آباد میں سی پیک اورعلاقائی یکجہتی کے موضوع پرکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز نےکہا کہ چین کی طرف سے شاہراہ قراقرم کی تعمیراقتصادی راہداری کا ابتدائی تصورتھا،اقتصادی راہداری سے خطے کے ممالک ایک دوسرے کے قریب آئیں گے،تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

سرتاج عزیزکا کہنا تھاکہ سی پیک ون روڈ ون بیلٹ ایجنڈے کی تکمیل ہے،مستقبل میں سی پیک کو تاجکستان اورکرغزستان سے ملائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ 46 میں سے 34 ارب ڈالرپاکستان میں توانائی بحران کے خاتمے اورمعاشی ترقی میں اضافے کیلئے مختص ہیں۔