کے پی میں دہشت گردوں،کالعدم تنظیموں کی نئی فہرست جاری
فائل فوٹوپشاور:خیبرپختونخوامیں سرگرم دہشت گردوں اورکالعدم تنظیموں کی نئی فہرست جاری کردی گئی
نئی فہرست میں شامل 9سرگرم کالعدم تنظیموں میں سے 4افغانستان میں فعال ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ 400سے زائد دہشت گردوں کےنام بھی فہرست میں شامل ہیں،جنہیں 4 کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
اے کیٹگری میں سب سے مطلوب دہشت گرد شامل ہیں،جن کی تعداد 75ہے، بی کیٹیگری میں 45اور سی میں 83دہشت گردوں کو رکھا گیا ہے۔
کالعدم تنظیم کے کمانڈرز میں انتہائی مطلوب منگل باغ، عبدالولی اور گیڈر گروپ کے 2کمانڈربھی شامل ہیں، ان کے سر کی قیمت ایک ،ایک کروڑ روپے مقرر ہےجبکہ دیگر دہشت گردوں کے سرکی قیمت پانچ سے 80 لاکھ تک رکھی گئی ہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔