طیارہ حادثہ:فرانسیسی تحقیقاتی ٹیم کاجائے حادثہ کا دورہ

شائع 13 دسمبر 2016 10:45am
فائل فوٹو فائل فوٹو

حویلیاں:پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات کیلئے فرانسیسی ٹیم نے منگل کو حویلیاں میں جائے حادثہ کا دورہ کیا۔

فرانسیسی کمپنی اے ٹی آر کی6رکنی ٹیم  آج   حادثے کی جگہ اور طیارے کا معائنہ کرکے شواہد اکٹھے کرےگی۔

ٹیم میں 3 فرانسیسی اور 3 کینیڈین افسران شامل ہیں ،ٹیم نے مقامی لوگوں سے بھی معلومات لیں۔

اس سے قبل 4رکنی غیرملکی ٹیم نے بھی حادثے کے مقام کا دورہ کیا تھا،غیرملکی ٹیم مینوفیکچرنگ ایکسپرٹ،کریش سین ایکسپرٹ اوردیگرماہرین پر مشتمل ہے۔