سانحہ بلدیہ فیکٹری،ایف آئی اے  ملزم رحمان  بھولا کو وطن لے آئی

شائع 13 دسمبر 2016 01:06pm
File Photo File Photo

کراچی :ایف آئی اے کی ٹیم بلدیہ فیکٹری کے مبینہ ملزم رحمان بھولا کو تھائی لینڈ سے واپس وطن  لے کر آگئی ہے۔

رحمان بھولا کو تھائی لینڈ کی پولیس نے تین دسمبر کو ایک ہوٹل میں چھاپہ مارکر گرفتار کیا تھا ،وہ اس ہوٹل میں اکیلا مقیم تھا۔گرفتاری کے اس آپریشن میں پولیس کمانڈوز نے بھی حصہ لیا تھا۔

بعدازاں پاکستان کی جانب سے اس کی حوالگی کیلئے ایف آئی اے کی ٹیم بھیجنے کا اعلان کیا گیا تھا اور اب یہ ٹیم رحمان بھولا کو تھائی لینڈ سے گرفتار کرکے وطن واپس لے آئی ہے۔

ستمبر دوہزار بارہ میں بلدیہ میں ایک فیکٹری میں آتشزدگی میں دو سو پچاس کے قریب افراد جل کر آگ کی نذر ہوگئے تھے تاہم بعد میں یہ بات تحقیقات میں منظر عام پر آئی تھی کہ فیکٹری میں بھتہ نہ دینے پر آگ لگائی گئی ہے اور اس میں مبینہ طور پر  رحمان عرف بھولا، حماد صدیقی اور زبیر الیاس لالہ شامل ہیں۔