پنجاب میں شدید دھند،موٹروے ٹریفک کیلئے بند
فائل فوٹولاہور:پنجاب کے بیشتر اضلاع میں سردی بڑھتے ہی دھند کا راج بڑھنے لگا،دھندکے باعث موٹر وے کوآج بھی اکثر مقامات سے ٹریفک کیلئے بندکردیا گیا۔
دھند کی وجہ سے موٹروے ایم تھری کو فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں اور ایم فور کو ہر طرح کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔
نیشنل ہائی وے کو بھی پتوکی سے اوکاڑہ تک حد نگاہ صفر ہونے پر بند کردیا گیا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں جبکہ ڈرائیور حضرات دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔