پاکستان ٹرمپ انتظامیہ سے ملکر کام کرنے کا خواہشمند ہے،طارق فاطمی
فائل فوٹوواشنگٹن :وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کہتے ہیں پاکستان ٹرمپ انتظامیہ سے قریبی تعاون اور مل کر کام کرنے کا خواہشمند ہے۔
واشنگٹن ٹائمزکوانٹرویو میں طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ خطے میں درپیش مسائل سے نمٹنے کیلئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا ہموار رہنا ضروری ہے دہشت گردی کیخلاف پاکستان اورٹرمپ کے نظریات ایک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی میں ملوث افراد کیلئے پاکستان میں جگہ نہیں ہے۔دہشت گردی میں ملوث عناصرکو ختم کرکے دم لیں گے۔
طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف تمام ممالک سے معاشی روابط چاہتے ہیں، روس سے تعلقات کی نوعیت اقتصادی اورسیاسی ہے، روس سے روابط بڑھانا بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری پہلی ترجیح امریکا سے ہتھیار خریدنا ہوگی کیونکہ پاکستان کے پاس زیادہ تر ہتھیارامریکی ساختہ ہیں۔
معاون خصوصی نے کہا کہ امریکا جوبھی کرے،اسے ذہن میں رکھنا چاہیے کہ خطے پر اس کےکیااثرات ہوں گے،خطے کے مسائل کے حل کیلئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا استوار ہونا ضروری ہے۔
طارق فاطمی نے کہا کہ ٹرمپ کا بزنس بیک گراؤنڈاوراقتصادی رابطوں میں دلچسپی نوازشریف کے وژن سے مماثل ہے۔ چاہتے ہیں ٹرمپ انتظامیہ پاکستان آکر وہ علاقے دیکھے جو دہشت گردوں سے خالی کرائے ہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔