'دہشت گردی کیخلاف آپریشن کے نتائج ضائع کرنے نہیں دینگے'

اپ ڈیٹ 14 دسمبر 2016 06:24pm
File Photo File Photo

کراچی :پاک فوج کے سربراہ جنرل  قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جاری آپریشنز کے نتائج کسی کو ناکام بنانے نہیں دینگے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی میں کورہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی کے دورہ کے دوران آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کو فورسز کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، سندھ  اور خصوصی کراچی میں امن و آمان کی  صورتحال سے آرمی چیف کو آگاہ کیا گیا۔

 اس موقعے پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کراچی ملکی معیشت کا مرکز ہے، امن کی راہ میں کراچی کے عوام کی قربانیوں پر فخر ہے، خاموش ٹھکانوں میں موجود دہشت گردی کی باقیات کا بلاامتیاز صفایا کیا جائیگا۔

 جنرل قمر باجوہ کا کہناتھا کہ کسی کو آپریشن کے نتائج ناکام نہیں بنانے دیں گے، پائیدار امن کے قیام  تک آپریشنز جاری رہیں گے،صوبائی حکومت کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیت بڑھانے میں فوج مکمل تعاون کریگی۔

 آرمی چیف نے مزید کہاکہ سول اور فوجی خفیہ ادارے ممکنہ خطرات کا قبل از وقت سدباب کریں۔

https://www.youtube.com/watch?v=UPdX9YgGDfo&feature=youtu.be