جنید جمشید کی میت کراچی پہنچادی گئی
File Photoکراچی :معروف نعت خواہ جنید جمشید کی میت کراچی پہنچا دی گئی ۔ ان کی میت پی ایف بیس فیصل پہنچادی گئی ہے، اب یہ پی این ایس شفاء منتقل کی جائیگی۔
پہلے ان کی میت کو کراچی بھیجنے سے قبل نماز جنازہ نور خان ایئر بیس پر ادا کی گئی ، نماز جنازہ میں ایئر چیف مارشل سہیل امان سمیت اعلیٰ فوجی اور سول حکام نے شرکت کی۔
اب مرحوم جنید جمشید کی نماز جنازہ کراچی میں کل معین خان اکیڈمی ادا کی جائے گی۔
واضح رہے کہ پی آئی اے میں طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کی میتوں کی شناخت میں دشواری درپیش تھی جس کے بعد ان کا ڈی این اے کیا گیا تھا اور جنید جمشید کی میت بھی ڈی این اے کے عمل کے بعد گزشتہ روز شناخت کی گئی ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=845UAjhjfQo&feature=youtu.be
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔