ایم کیو ایم- پاکستان 30 دسمبر کو جلسہ کرے گی
فائل فوٹو -کراچی: متحدہ قومی مومنٹ - پاکستان نے تیس دسمبر کو نشتر پارک میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پی آئی بی کالونی میں ایم کیوایم -پاکستان کے عارضی مرکز پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے دعوی کیا کہ تاریخی اور فقید المثال جلسہ ماضی کے تمام جلسوں سے بڑا ہوگا ۔
فاروق ستار کے مطابق پارٹی جلسے میں یکجہتی کا مظاہرہ کرکے تمام قیاس آرائیوں کو دریا برد کرے گی۔
' آئندہ عام انتخابات میں ایم کیو ایم -پاکستان اپنی تمام روایتی نشستوں پر بھرپور کامیابی حاصل کرے گی'۔
انہوں نے کہا کہ جلسے میں شفاف مردم شماری، بلدیاتی اداروں کو با اختیار بنانے اور کوٹہ سسٹم کے خاتمے کے مطالبات حکمرانوں کے سامنے پیش کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ ہر جماعت کے ساتھ اچھی ورکنگ ریلیشن شپ چاہتے ہیں ۔' کراچی والوں کے حقوق کے لئے فیصلہ کن مہم کا آغاز کر رہے ہیں'۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔