کرپشن کیس: جج کا ڈاکٹر عاصم کیخلاف سماعت سے انکار

اپ ڈیٹ 26 دسمبر 2016 11:59am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی: نئے جج جسٹس عدنان الکریم نے ڈاکٹر عاصم حسین کیخلاف 462 ارب روپے کرپشن کیس میں سماعت سے انکار کردیا۔

سابق وفاقی وزیر کیخلاف 462 ارب روپے  کی کرپشن کا معاملہ پرسندھ ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت کیس سماعت شروع ہونے سے قبل ہی ملتوی ہوگئی۔

نئے جج جسٹس عدنان الکریم نے کیس کی سماعت سے انکار کردیا،جس پر بینچ کے سربراہ جسٹس محمد علی مظہر نے معاملہ چیف جسٹس کو بھیج دیا۔

عدالت نے بتایا کہ چیف جسٹس ہی درخواست ضمانت کی سماعت کے اسپیشل بینچ تشکیل دے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ جسٹس عدنان الکریم حال ہی میں سندھ ہائیکورٹ میں تعینات ہوئے ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=jokT6fJoYMY&feature=youtu.be