گڑھی خدابخش میں جلسہ عام کے لیے تیاریاں مکمل
فائل فوٹوکراچی:سابق صدرآصف علی زرداری نے حکومت مخالف تحریک کا فیصلہ سینٹرل ایگزیکٹیوکمیٹی کی منظوری سے مشروط کردیا، جبکہ گڑھی خدابخش میں جلسہ عام کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن سے مفاہمت کے خاتمہ اورحکومت مخالف تحریک چلانے کی تیاری کرلی ہے۔
پیپلزپارٹی کی شہید چیئرپرسن بے نظیربھٹو کے نویں یوم شہادت پرکل گڑھی خدابخش میں پیپلزپارٹی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔
گڑھی خدابخش میں پیپلزپارٹی کے جلسہ کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
سابق صدراورپیپلزپارٹی پارلیمنیٹرینز کے سربراہ آصف علی زرداری نے حکومت مخالف تحریک کامعاملہ سینٹرل ایگزیکٹیوکمیٹی کی منظوری سے مشروط کردیا ۔
آصف علی زرداری نے پارٹی کے سینئررہنماؤں کے مشورے پر اپوزیشن جماعتوں کےاتحاد اورحکومت مخالف تحریک کا معاملہ سی ای سی اجلاس تک مؤخرکردیا۔
واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیوکمیٹی کا اجلاس 27 دسمبرکونوڈیرومیں ہوگا۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔