پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کی اہلیت پرسوال اٹھا دیے
فائل فوٹواسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان نااہلی کیس میں الیکشن کمیشن کی اہلیت پرسوالات اٹھاتے ہوئے کہا الزامات درست مان بھی لیے جائیں تب بھی کمیشن کو کیس سننے کا اختیارنہیں۔
پیر کو الیکشن کمیشن میں عمران خان کیخلاف نااہلی ریفرنس کی سماعت ہوئی۔
چیف الیکشن کمشنرنے کہا 'ہمارے پاس دوموقف ہیں معاملہ سیشن جج کوبھیجیں یا خود فیصلہ کریں'۔
اکرم شیخ نے عمران خان اورجہانگیرترین کے کیسزکویکجا کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا جواب رام کہانی ہیں شواہد ریکارڈ کیے جائیں تاکہ حقائق سامنے آئیں۔
نعیم بخاری نےدلائل دیے کہ انتخابات سے قبل کے معاملات کاغذات نامزدگی کے وقت اٹھائے جاسکتے تھے۔
عمران خان پرالزامات درست مان بھی لیے جائیں تب بھی یہ معاملہ الیکشن کمیشن میں نہیں سنا جاسکتا'۔'
اکرم شیخ نے ایشوفریم کرنے اورجہانگیرترین ریفرنس دوبارہ سننے کی درخواست کی توچیف الیکشن کمشنرنے کہا کہ ریفرنس قابل سماعت ہونے کے بعد ایشوفریم ہوگا۔
الیکشن کمیشن نے مزید دلائل کی استدعا منظورکرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔