کے پی کے حکومت ناکام ترین ہے، فضل الرحمان

شائع 26 دسمبر 2016 03:58pm
File Photo File Photo

نوشہرہ : جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پختونخوا حکومت تاریخ کی ناکام اور نااہل ترین حکومت ہے۔

نوشہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے آج پھر عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کردار کشی کرنے والے سامنے آکر اپنے کردار کی بات کریں کیونکہ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے دھرنے کے دوران چار ماہ اسلام آباد میں جنسی آلودگی پھیلائی تھی۔

مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کو غیرسنجیدہ سیاستدان قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ یہودی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پختونخوا میں صوبائی اداروں کے بڑے مستعفی ہورہے ہیں، ایک چیف سیکریٹری نے تحریری طور پرعمران خان کوچارٹ شیٹ کیا، احتساب کمیشن جب صوبائی حکومت کو گرفت میں لایا تو انہوں نے احتساب کمیشن کو بے اختیار کردیا۔