Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات ، مختلف امور پر تبادلہ خیال

اپ ڈیٹ 23 اگست 2018 05:54pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی ،جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق،جمعرات کو  وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرکے ان کے اعتماد پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

ملاقات کے موقع پر پنجاب کابینہ میں نئے ارکان کی شمولیت کے حوالے سے مشاورت بھی کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو 100 روزہ پلان کے حوالے سے آگاہ کیا اور کہا کہ پنجاب کے عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے اس لئے انہیں مایوس نہیں کرنا۔

عمران خان نے ہدایت کی کہ پنجاب پولیس کے کلچر کو تبدیل کرنے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں اور پنجاب میں بھی خیبر پختونخواہ طرز کی اصلاحات لانا ناگزیر ہیں۔

وزیراعظم نے سادگی اور کفایت شعاری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسے اولین ترجیحات میں شامل رکھنا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div