Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل ہوگا

اپ ڈیٹ 23 اگست 2018 05:54pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل ہوگا، وزیراعظم وزارت خارجہ کا دورہ بھی کریں گے، جہاں انہیں بریفنگ دی جائے گی۔

عید کی چھٹیوں کے بعد پہلے ورکنگ ڈےپروزیراعظم عمران خان نے کام شروع کردیا۔

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ  کا اہم اجلاس نماز جمعہ کے بعد طلب کر لیا  جبکہ اجلاس کل 11:30بجے وزیر اعظم سیکریٹریٹ میں ہوگا۔

وفاقی وزرا ءکو حلقوں سے اسلام آباد پہنچنے کا حکم دیتے ہوئے کابینہ اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ،کابینہ اجلاس میں وزیراعظم کو ملک میں سیکیورٹی انتظامات پرخصوصی بریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس میں اہم معاملات پر قانون سازی پر تبادلہ خیالات ہوگا،وزیراعظم عمران خان کے وزارت خارجہ کے دورے کا بھی اعلان کیا جاچکا ہے،جہاں انہیں خارجہ امور پر بریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس میں وزارت کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن (کیڈ) کو ختم کرنے کی منظوری بھی دی جاسکتی ہے۔

 وزارت کیڈ کے اداروں کو کابینہ ڈویژن کے ماتحت کر دیا جائے گا، ان اداروں کو مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کے سپرد کیا جاسکتا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div