Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

بجلی کے نرخوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری

شائع 01 جنوری 2020 04:46pm
فائل فوٹو

بجلی کے نرخوں میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپے56 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔ اطلاق کے الیکٹرک اورلائف لائن صارفین پرنہیں ہوگا۔

نیپرا نے اکتوبر 2019 کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 56 پیسےفی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔بجلی صارفین کو آئندہ ماہ کےبلوں میں اضافی 14 ارب50 کروڑ روپے کا بوجھ بردداشت کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ نیپرا نے سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر26 دسمبرکوسماعت کرتے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div