Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

برطانوی ڈاکٹر نواز شریف کو شدید بیمار قرار دینے سےہچکچارہے ہیں،فواد چوہدری

اپ ڈیٹ 25 فروری 2020 11:04am
فائل فوٹو

اسلام آباد:وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نوازشریف کے ٹیسٹ سے متعلق پنجاب حکومت کے میڈیکل بورڈ کی انکوائری کرنے کا مطالبہ کردیا ،کہا کہ برطانوی ڈاکٹر نوازشریف کو شدید بیمار قراردینے سے ہچکچا رہے ہیں۔

 وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہاکہ آخر نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس برطانیہ سے کیوں نہیں بھجوائی جا رہیں؟ بظاہر اس کی ایک ہی وجہ ہے کہ برطانیہ میں ہونے والے ٹیسٹ پاکستان میں ہونے والے میڈیکل ٹیسٹ سے مختلف ہیں، برطانوی ڈاکٹر نوازشریف کو شدید بیمار قراردینے سے ہچکچا رہے ہیں۔

فواد چوہدری نے پنجاب حکومت کی میڈیکل ٹیسٹ کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ  پنجاب حکومت نے جو میڈیکل ٹیسٹ کروائے وہ مشکوک تھے، ان حالات میں پنجاب حکومت کو انکوائری بٹھانی چاہیئے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ انکوائری کمیٹی محکمہ صحت، لیبارٹری اورڈاکٹرصاحبان کی شریف خاندان سے ملی بھگت کے معاملے کا جائزہ لے اور عوام کے سامنے مکمل حقائق رکھے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div