Aaj News

منگل, مئ 07, 2024  
28 Shawwal 1445  

کراچی:کوروناوائرس کاایک اورکیس رپورٹ ، پاکستان میں مجموعی تعداد 6ہوگئی

اپ ڈیٹ 06 مارچ 2020 10:29am
فائل فوٹو

کراچی میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا ، جس کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 6ہوگئی۔

جس کا خدشہ تھا وہی ہوا ، ملک میں کورونا کا اور نیا کیس سامنے آگیا،کراچی کے 69سالہ شہری میں وائرس کی تصدیق ہوگئی، جسے فوری طور پر نجی اسپتال کے آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا۔

حفظ ما تقدم کے تحت پاک ایران سرحد بارہویں روز بھی عارضی طور پر بند رہی،ایران سے صرف زائرین کو ہی واپسی کی اجازت ملی، قرنطینہ میں زائرین کی تعداد 3ہزار تک پہنچ گئی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی سربراہی میں  ایمرجنسی کورگروپ نے بیٹھک لگائی۔

ڈاکٹر ظفر مرزانے عوام کو مشورہ دیا کہ سب کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ، صرف متاثرہ مریض  اور دیکھ بھال والے ڈاکٹرز اور عملہ ہی ماسک کا استعمال کریں ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div