Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

زخم کو جَلد ٹھیک کرنے کے 8 آزمودہ نسخے

شائع 25 جون 2016 11:44am
فائل فوٹو فائل فوٹو

روزانہ گھریلو کام کاج کے دوران یا کھیل کود میں لگ جانے والی چوٹ نظر انداز کرنے کی وجہ سے پریشانی کا سبب بنتی ہے۔

ایسی لگنے والی چوٹ کے زخم کو جَلد بھرنے کیلئے ان آٹھ نسخوں پر عمل کریں۔

سرکہ اور گرم پانی

سرکے اور گرم پانی کے محلول کو خراش پر لگانے سے زخم پر موجود جراثیم صاف ہوجاتے ہیں جس سے زخم کو ٹھیک ہونے  میں مدد ملتی ہے۔

ہرا دھنیا

ہرے دھنیے کے پتوں کو پیس کر زخم پر لگائیں اور کپڑے کی پٹی باندھ کر چھوڑدیں،ایسا کرنے سے سوزش اور درد میں آرام ملتا ہے۔

لال مرچ اور ناریل کا تیل

ایک حصہ لال مرچ میں پانچ حصے ناریل کا تیل شامل کر کے محلول تیار کریں اور ٹھنڈا کر کے زخم پر لگائیں۔

ٹی بیگز

ٹی بیگ کو گرم پانی میں ڈپ کریں اور زخم پر لگائیں اس کے استعمال سے سوجن کی وجہ سے اکڑ جانے والے ٹشوز میں خون کا بہاؤ رواں ہو جاتا ہے۔

ابلے ہوئے انڈے

ایک موٹے کپڑے میں چھلکے اترے ہوئے گرم انڈے ٹھندے ہونے تک زخم پر رکھ کر آہستہ آہستہ رگڑیں۔

انناس

انناس کوزخم پر لگانے سے خون کے بہاؤ  کو روکنے اور سوجن کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

بند گوبھی

گوبھی کے کچھ پتے گرم پانی میں بھگونے کے بعد زخم پر لگائیں۔ اس میں موجود وٹامن سی اور وٹامن کے، زخم بھرنے میں مدد دیتے ہیں۔

پیاز

پیاز میں نمک شامل کر کے زخم پر لگا کر چھوڑ دیں اورپھر اس کا کمال دیکھیں۔ پیاز میں موجود قدرتی اجزاء زخم کو بہت  جلد ٹھیک کرتے ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=4QZycChTU8k

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div