سیاست کا حصہ بننے کا کوئی ارادہ نہیں: روینا ٹنڈن

شائع 24 اپريل 2017 03:20pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

روینا ٹنڈن کہتی ہیں کہ ان کا سیاست کا حصہ بننے کا کوئی ارادہ نہیں۔

بولی وڈ کی مشہور اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں ایک ایسی قسم کی انسان ہوں جو کسی پارٹی کا حصہ نہیں ہو سکتی  اور مجھے تقریباً ہر سیاسی پارٹی سے اختلافات  ہیں۔ یہاں کوئی بھی پارٹی ایسی نہیں جس کے نظریات میرے نظریات سے ملتے ہوں۔

بیالیس سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہونے والا کہ مجھے کوئی بتائے کہ مجھے کیا کہنا چاہیئے یا میں کیا کہہ سکتی ہوں۔ اگر میرے لئے کچھ غلط ہے اور پارٹی اس پر 'واہ واہ' کرے تو میں وہ نہیں کر سکتی۔ لہٰذا میں ایک نڈر آزاد آواز ہی رہوں گی بجائے اس کے کہ سیاست کا حصہ بنوں اور آزادی کھو دوں۔

بشکریہ ہندوستان ٹائمز