مشہور بھارتی اداکارہ ایشا دیول کے گھربہت جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع
ممبئی:گزشتہ چند روز قبل سیف علی خان کی چھوٹی بہن سوہا علی خان کے گھر ننھے مہمان کی آمد کی اطلاعات نے بھارتی فلم انڈسٹری میں خوشی کی لہر دوڑا دی تھی ،اور اب ہیما مالنی کی بڑی بیٹی ایشا دیول کے گھر ننھے مہمان کی آمد کی خبر نے ان کے مداحوں کو خوش کردیا ہے۔
بھارتی ویب سائٹ کے مطابق ایشا دیول کے گھر بہت جلد پہلے بچے کی آمد متوقع ہے،ایشا کی شادی بھارتی بزنس مین بھرت کے ساتھ 2012 میں ہوئی تھی،دونوں ایک ساتھ خوشگوارزندگی گزاررہے ہیں اور ان کی خوشیوں کو مکمل کرنے کیلئے بہت جلد ان کی زندگی میں ننھا مہمان آنے والا ہے۔
بھارتی مصنف رام کمال مکھرجی (انہوں نے ہیما مالنی پر کتاب بھی لکھی ہے)نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ "دراصل میں ایک کتاب لکھ رہا ہوں اسی کے سلسلے میں ،میں ہیما جی کے گھر گیاتھا ،جہاں ہیما جی سمیت سارے گھر والے ایشا کی ماں بننے کی خبر کو لے کر کافی پُرجوش تھے ،ایشا اپنی والدہ ہیما مالنی کے گھر پر ہی موجود تھیں،جبکہ ایشا کے والد اداکار دھرمیندر بھی بے حد خوش نظر آرہے تھے اور کیوں نہ ہوں وہ دونوں بہت جلد نانا نانی بن جائیں گے۔
ایشا ان دنوں بہت خوش ہیں اور اپنی چھوٹی بہن آہانا کے ساتھ اپنے ہونے والے بچے کیلئے خریداری کررہی ہیں ،ایشا نے اس بات کی تصدیق اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کرتے ہوئے کہا ہے کہ "خوش 2017،ہمیشہ خوش اور صحت مند رہو ،ایشا اور بھرت کی طرف سے بہت سارا پیار"۔
Happy 2017 ! Stay happy & healthy !love Esha & Bharat 🙏🏼 pic.twitter.com/0W1z5UXqxk
— Esha Deol (@Esha_Deol) January 1, 2017


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔