ممبئی کی کوئین شردھا کپور کی نئی تصاویر نے لوگوں کے ہوش اڑا دئیے
ممبئی:بولی وڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور کی نئی فلم"حسینہ،دی کوئین آف ممبئی"کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق شردھا کپور اپنی نئی فلم میں ممبئی کے ڈان داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ کا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں ،لوگوں کا خیال تھا شردھا اس کردار سے مکمل انصاف نہیں کرسکیں گی لیکن شردھا نے سب کو غلط ثابت کردیا۔
نئی تصاویر میں شردھا حسینہ کے دو مختلف روپ(جوان اورادھیڑ عمر) میں نظر آرہی ہیں ،انہوں نے فلم کے ہدایت کار اپرووا لاکھیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'آپ کا بہت شکریہ کہ آپ نے مجھ پر بھروسہ کرتے ہوئے مجھے یہ کردار ادا کرنے کا موقع دیا۔
Younger & older.Thank you @ApoorvaLakhia for giving me the opportunity to play this character & for holding my hand through out. #HASEENA pic.twitter.com/uKu6tEbcAX
— Shraddha (@ShraddhaKapoor) April 24, 2017
@ShraddhaKapoor amazing transformation from #haseena(18) to #aapa(45) @SiddhanthKapoor @haseenamovie @AnkBhatia super pic.twitter.com/xmJpZSrZUr
— Apoorva Lakhia (@ApoorvaLakhia) April 23, 2017
تصاویر میں شردھا حسینہ کی طرح لباس زیب تن کیے کرسی پر کسی ملکہ کی طرح بیٹھی ہوئی نظر آرہی ہیں ،فلم میں شردھا کے بھائی اور داؤد ابراہیم کا کردار سدھانت کپور ادا کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس کردار کی پیشکش پہلے سوناکشی سنہا کو کی گئی تھی لیکن انہوں نے تاریخوں کے مسائل کے باعث فلم میں کام کرنے سےا نکار کردیا تھا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔