ایمرجنسی لینڈنگ ہوگئی میری: سنیل گروور

شائع 27 اپريل 2017 11:16am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کپل شرما اور سنیل گروور کے درمیان جھگڑے کو ایک مہینے سے زیادہ کا عرصہ بیت گیا ہے اور اس مدت میں پہلی بار سنیل نے اس لڑائی کے متعلق لب کشائی کی ہے۔

ذرائع سے بات کرتے ہوئےسنیل گروور کا کہنا تھا کہ میں یہاں کام کیلئے ہوں اس لئے نہیں کہ کسی سے بحث کروں اور شو چھوڑ کر چلا جاؤں۔ میں بس لوگوں کو ہنساناچاہتا ہوں۔ جو بھی ہوا بد قسمتی تھی، ایمرجنسی لینڈنگ ہو گئی میری۔

لڑائی کے بعد چار اہم کرداروں (سنیل گروور،چندن پرابھاکر، علی اصغر اور سُگندھا مشرا) نے شو چھوڑدیا تھا جس نے کپل شرما شو کی ریٹنگز کو متاثر کیا ۔اس پر سنیل کا کہنا تھا کہ ریٹنگز ایک ٹرِکی بزنس ہے۔

سنیل کا مزید کہنا تھا کہ ریٹنگ کسی کے قابو میں نہیں ہوتی۔میں نے بھی ایک شو کیا ہے جہاں توقعات کے مطابق ریٹنگز نہیں آئیں۔ اگر میں اس سسٹم میں اچھا ہوتا تو روزانہ 10شوز کر رہا ہوتا۔

India Todayبشکریہ