بولی وڈ اداکار ونود کھنہ کے فلمی سفر پر رپورٹ

شائع 27 اپريل 2017 03:56pm
File Photo File Photo

ممبئی : فلمی حریفوں اور سیاسی مخالفین سے ڈٹ کر مقابلہ کرنے والا بولی وڈ اداکار ونود کھنہ کینسر سے ہار گیا۔ پچاس سالہ فلمی کیریئر میں ونود کھنہ نے کئی سپر ہٹ فلمیں کیں۔

تین پیڑھیوں کے ساتھ اداکاری کرنے والا بولی وڈ کا ایک اور باب بند گیا۔ نو اکتوبر  انیس سو چھیالیس میں پشاور میں پیدا ہونے والے ونود کھنہ نے فنی کیریئر کا آغاز انیس سو اڑسٹھ میں فلم '' من کے میت'' سے کیا۔

ستر سے اسی کی دہائی میں ونود کھنہ نے امیتابھ بچن کے ساتھ جوڑی بنائی جو بے حد مقبول ہوئی۔ اسی کی دہائی میں فلم قربانی ریلیز ہوئی تو ونود کھنہ کے گانے ، ایکشن اور اسٹائل ہر سو چھاگئے۔

انیس سو ستانوے میں انہوں نے سیاست میں قدم رکھا اور بی جے پی کی طرف سے وزیر مملکت اور جونیئر وزیر کی ذمہ داری نبھائی۔ سلمان خان کے ساتھ 'دبنگ 'اور' دبنگ  ٹواور شاہ رخ خان کے ساتھ 'دل والے' ونود کھنہ کی اہم فلمیں ہیں۔

ونود کھنہ نے اپنے  پچاس سالہ فلمی کیریئر میں  ایک سو چالیس کے قریب فلموں میں کام کیا۔ طویل عرصے سے کینسر کے عارضے میں مبتلا ونود کھنہ ستر سال کی عمر میں ممبئی کے نجی اسپتال میں دم توڑ گئے۔

امیتابھ بچن، رشی کپور، جیکی شروف سمیت بالی ووڈ کے فنکاروں کی بڑی تعداد نے آخری رسومات میں شرکت کی۔