Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
15 Shawwal 1445  

رات میں اچانک نیند سے جاگنے کے پیچھے یہ وجوہات ہو سکتی ہیں

شائع 24 مئ 2017 05:46am

wake-up

اچھی اور بھرپور نیند  ہر انسان کیلئے ضروری ہے ، رات میں 8 گھنٹے کی مکمل نیند  انسانی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے ،اس سے نہ صرف  جسمانی تھکن دور ہوتی ہے بلکہ  انسان خوشگوار موڈ میں بیدار ہوکر اپنے دن بھر کے کام نمٹانے کیلئے  مکمل طور پر تیار ہوتاہے۔

اچھی نیند  کا انحصار کئی چیزوں پر ہوتا ہے  ،انٹرنیٹ پر اس حوالے سے بہت سے نظریات اور تحقیقات موجود ہیں  کہ سونے کا صحیح طریقہ اور صحیح وقت کیا ہے اور انسان  کوکس پوزیشن پر سونا چاہئے  جس سے ان کی نیند مزید بہتر ہو۔

موجودہ دور میں نیند کی کمی ہر دوسرے انسان کا مسئلہ ہے،لوگ بے تحاشہ کام اور تھکن کے باعث ٹھیک طرح سو نہیں پاتے ہیں اور کبھی کبھی تو  بناء وجہ  آدھی رات میں اٹھ جاتے ہیں جس سے ان کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں ،آدھی رات میں جاگنے کے پیچھے کئی وجوہات ہوسکتی ہیں  جیسے  ڈراؤنی اور خوفزدہ کرنے والی کتابوں کا مطالعہ۔

نیچے دی گئی تحیریرمیں  نیند میں کمی اور آدھی رات کو اچانک بیدار ہونے کی وجوہات کا پتہ لگانے کی کوشش کی گئی ہے،آئیے دیکھتے ہیں۔

٭بزنس انسائیڈر کے مطابق  آدھی رات کونیند سے جاگنے  کی کئی سائیکولوجیکل اور سوشل وجوہات ہوسکتی ہیں ،لوگ آدھی رات کو جاگنے کے بعد اکثر اپنی جگہ سے ہل نہیں پاتے ہیں،2011 میں ہونے والی 35 مشترکہ تحقیقات میں  تقریباً 36 ہزار رضاکاروں نے حصہ لیا  جن میں 7.6فیصد لوگ اکثر آدھی رات میں جاگنے کے بعد  مفلوج ہوگئے اور اپنی جگہ سے ہلنے جلنے سے قاصر ہوگئے،ان لوگوں میں طالبعلم بھی شامل تھے اوریہ تمام لوگ ذہنی طور پر پریشان تھے۔

٭لیکن اگر ہمارا دماغ جاگ رہا ہوتا ہے  تو جسم مفلوج کیوں ہوجاتا ہے؟اس حوالے سے تحقیقات میں بتایا گیا کہ   خواب دیکھنے کے دوران اچانک آنکھ کھل جانے سے انسان  سونے کی کیفیت ہی میں موجود ہوتا ہے ،جبکہ آپ کو محسوس ہورہا ہوتا ہے کہ  آپ کہیں اور موجود ہیں ،لیکن یہ حقیقت نہیں ہوتی،اس کیفیت میں انسانی دماغ بہت زیادہ فعال ہوجاتا ہے۔

٭ لیکن یہ کیفیت تھوڑی دیر (چند سیکنڈز)کیلئے برقرار رہتی ہے  اس کے بعد انسان نارمل ہوجاتا ہے،ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسا اکثر ان لوگوں کے ساتھ ہوتا ہے  جو کسی وجہ سے  ذہنی پریشانی کا شکار  ہوتے ہیں۔

Thanks to:wittyfeed.com

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div