Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

تھوڑاسابیکنگ سوڈا  بیڈ پر ڈالیے اور  کمال دیکھئے

شائع 25 مئ 2017 06:08am

bad1

آج کل کے ماڈرن دور میں  مارکیٹیں  صفائی ستھرائی کی مصنوعات سے بھری پڑی ہیں ،لیکن کیمیکلز سے بھرپور یہ مصنوعات انسانی صحت کیلئے نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں۔
تاہم  ہمارے کچن میں موجود بہت سی اشیاء اس مقصد کیلئے استعمال ہو سکتی ہیں جو نہ صرف صفائی کرنے میں بے حد معاون  ثابت ہوتی ہیں  بلکہ ان میں  صحت کو نقصان پہنچانے والے اجزاء بھی نہیں ہوتے اوریہ اشیاءانسانی صحت کیلئے محفوظ ہوتی ہیں۔

بیکنگ سوڈا آپ کو باآسانی اپنے کچن میں مل جائے گایہ گھر کی صفائی میں استعمال ہونے والا نہایت آسان اور سستا طریقہ ہے،یہاں بیکنگ سوڈا کے چند فوائد بیان کیے جارہے ہیں۔

٭بیڈ (بستر)گھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی چیز ہے ،لوگ اسے رات کو سونے کیلئے تو استعمال کرتے ہی ہیں لیکن اگر آپ کہیں سے تھکے ہوئے آئے ہیں تو سب سے پہلے  بیڈ پر لیٹتے ہیں ،بستر جتنا زیادہ استعمال ہوتا ہے اس سے کہیں زیادہ جراثیم سے بھرپور ہوتا ہے ،اس میں مٹی،دھول ،مردہ خلیات اور ہزاروں اقسام کے جراثیم موجود ہوتے ہیں جو انسانی صحت کیلئے نہایت مضر ہیں،لہٰذا بستر کی صفائی  باقاعدگی کے ساتھ کرنی چاہئے۔

٭سب سے پہلے ویکیوم کلینر سے پورے  بستر کو صاف کیجئے،بیکنگ سوڈا لے کر اس میں 15-10قطرے ایسینشل آئل ڈالیں  اور اسے پورے بستر پر چھڑکنے کے بعد بستر کو چند گھنٹوں(اگر ہوسکے تو ایک پورے دن کیلئے) کسی چیز سے ڈھک دیں  اب ایک بار پھر ویکیوم کلینر سے صاف کریں،آپ کا بستر بالکل صاف ہوجائے گا۔

٭کارپٹ اور فومی فرنیچر(صوفہ وغیرہ)کی صفائی ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے ،ان کی صفائی کیلئے بھی بیکنگ سوڈا سے بہترین کوئی  اور چیز نہیں ،ایک ٹیبل اسپون  بیکنگ سوڈا لیں ،اس میں ایک ٹیبل اسپون واشنگ پاؤڈر ،ایک کپ گرم پانی،5-4ٹیبل اسپون سرکہ  ڈالیں اور مکس کریں،اب اس محلول کو کسی اسپرے بوتل میں ڈالیں۔

اسے اسپرے کرنے سے پہلے  کارپٹ اور  صوفہ کو ویکیوم کلینر سے صاف کریں،اب اس محلول کو اسپرے کریں،10-5سیکنڈ تک انتظار کریں  پھر اسپنج کے ذریعے محلول   صاف کردیں۔

Thanks to: brightside.me

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div