Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

'سونونگم اور ابھیجیت کی سوچ ایک جیسی  نکلی'

شائع 25 مئ 2017 07:01am

sono

ممبئی:بولی وڈ کے معروف گلوکار  سونونگم نے  ساتھی گلوکار ابھیجیت بھاٹا چاریا کا ٹویٹر اکاؤنٹ معطل ہونے پر  احتجاجاً اپنا اکاؤنٹ بھی بند کردیا۔

سونونگم نے  ٹویٹر پر 24 پیغامات درج کیے  اورلکھا کہ میڈیا اور مداح ان کے پیغامات کا اسکرین شاٹس لے سکتے ہیں کیونکہ وہ جیسے ہی ویب سائٹ  چھوڑیں گے ان کے پیغامات غائب ہوجائیں گے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق اداکار پاریش راول  نے حال ہی میں ٹویٹر پر بھارتی  مصنفہ اور صحافی ارون دھتی  رائے پر تنقید کرتے ہوئے لکھاتھا کہ   ارون دھتی کو آرمی جیپ کے ساتھ باندھ دینا چاہئے  ،یہ بیان انہوں نے گزشتہ ماہ بے قصور کشمیری کو بھارتی فوج کی جیپ کے آگے بطور ڈھال کے طور پر باندھنے کی روشنی میں دیا،خیال رہے کہ ارون دھتی رائے اکثر  بھارت میں  مسلمانوں کے خلاف ہونے والے مظالم پر آواز اٹھاتی  رہتی ہیں۔

 ان کے اس ٹویٹ نے سوشل میڈیا پر طوفان مچادیا  اور  صارفین نے انہیں خوب آڑے ہاتھوں لیا ،یہاں تک کہ گجرات کی لوک سبھا   کے ممبر  یہ کہنے پر مجبور ہوگئے کہ  اداکار راول ٹویٹر پیغام کے ذریعے کیا کہنا چاہتے تھے اس کا مطلب واضح نہیں ہوسکا،بہر حال ٹویٹر انتظامیہ نے  پاریش راول کا ٹویٹ  ڈیلیٹ کردیا ہے۔

دوسری جانب  بھارتی گلوکار ابھیجیت بھاٹا چاریا  مسلمانوں کےخلاف بولنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے،انہوں نے حال ہی میں    بھارتی طالبعلم   شہلا رشید کے خلاف ٹویٹر پر   نازیبا  الفاظ استعمال کیے ، جس کی وجہ سے ان کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کردیا گیا ہے،سونو نگم اپنے ساتھی گلوکار کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوئے اور  احتجاجاً اپنا اکاؤنٹ بھی بند کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سونو نگم  نے اذان کے بارے میں  نازیبا ٹویٹس کرتے ہوئے لکھا تھا کہ"بھارت میں یہ جبری مذہب پرستی"کب ختم ہوگی،ان کے اس پیغام نے  پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا تھا اورسوشل میڈیا پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

تاہم سونو نگم نے  معافی مانگ لی تھی لیکن  ابھیجیت بھاٹا چاریا اور پاریش راول کا ساتھ دینے کے بعد واضح ہوگیا کہ وہ دل سے معذرت خواہ نہیں تھے انہوں نے یہ سب دباؤ میں آکر کیا تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div